لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی -20 مقابلہ پیر کو بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا اور پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔
بارش کی وجہ سے میچ میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا اور میچ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ ہو گیا۔
پاکستان نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی اور ٹی -20 رینکنگ میں اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھا۔ پاکستان نے پہلا میچ پانچ وکٹ سے اور دوسرا میچ نو وکٹوں سے جیتا تھا۔ دونوں میچوں میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کامظاہر کیا تھا۔
اس سیریز کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کا پاکستان دورے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم اب سات فروری سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے پھر پاکستان لوٹے گی جبکہ واحد ون ڈے اور دوسرا ٹیسٹ اپریل میں کھیلا جائے گا۔