انگلینڈ کرکٹر جو روٹ نے کہا کہ پاکستان کی وکٹیں فلیٹ اور انگلینڈ سے مختلف ہیں جس پر بلے بازی کرنا وہ پسند کریں گے لیکن پاکستان دورے کا فیصلہ کرنا ان کا اختیار نہیں لیکن جب بھی ہوگا انہیں ذاتی طور پر پاکستانی جانا پسند ہوگا۔
ساؤتھمپٹن سے آن لائن پریس کانفرنس کےدوران انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 'پاکستان ایک اچھا ملک ہے، وہاں جب ٹیسٹ کرکٹ واپس آئی تھی تو عوام کے جذبات دیکھنے لائق تھے،انہوں نے کھلاڑیوں سے بھی پوچھا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ کھیل کر کیسا لگا، سب کا یہی کہنا تھا کہ کافی مثبت محسوس ہوا۔