اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج - بابر اعظم اور حیدر علی

تین ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز میں میزبان پاکستان پہلے دو مقابلے جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

The third T20 between Pakistan and Zimbabwe today
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج

By

Published : Nov 10, 2020, 1:58 PM IST

تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان تیسرا مقابلہ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرنا چاہے گی دوسری جانب زمبابوے کی کوشش ہوگی کہ وہ آخری مقابلہ اپنے نام کرکے ہائی نوٹ پر گھر واپسی کرے۔

پاکستان سیریز اپنے نام کر چکا ہے اس لئے تیسرے اور آخری مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں کو مزید موقع دے سکتا ہے۔اس سیریز میں پاکستان نے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں جونوان بلے باز حیدر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ نصف سنچری اسکور کی تھی۔ نوجوان گیندباز عثمان قادر اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بلے بازی کی بات کی جائے تو پاکستان کے پاس بابر اعظم اور حیدر علی جیسے بہترین بلے باز ہیں۔ وہیں گیند بازی کے شعبے میں بھی پاکستان زمبابوے پر بھاری ہے۔

زمبابوے کی جانب سے بلے بازی کی ذمہ داری برینڈن ٹیلر پر آ جاتی ہے۔ اس سیریز میں زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ ٹیلر کے علاوہ مادھے ویرا سے بھی مہمان ٹیم کو بہت زیادہ امیدیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details