اردو

urdu

ETV Bharat / sports

’کرکٹرز کی نئی نسل ناقابل یقین ہے‘ - بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور

بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھورنے کہا 'مجھے کے ایل راہل اور سریش کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ میچ فاتح ہیں۔ انہیں اب مواقع مل رہے ہیں اور وہ دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں‘۔

The new generation of cricketers is incredible says batting coach vikram rathour
’کرکٹرز کی نئی نسل ناقابل یقین ہے‘

By

Published : Jan 28, 2020, 10:15 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:07 AM IST

بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بھارتی کرکٹرز کی نئی نسل کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے اکتوبر، نومبر میں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کے لیے اہم کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے۔

بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور

راٹھور نے کہا کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈجیسٹمنٹ آخری لمحے تک جاری رہے گا لیکن جہاں تک میری ٹیم مینجمنٹ کا تعلق ہےتو ہم نے اہم کھلاڑیوں کی شناخت کر لی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ہماری ٹیم کیسی ہوگی، اگر کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوتا ہے تو میرے خیال سے اس میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مدنظر بھارت نے گذشتہ برس ستمبر سے ہی تجربات کرنا شروع کردیا تھا اور اس نے شریس ایئر ، واشنگٹن سندر ، دیپک چہر اور شیوم دوبے جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیا جاتا رہا ہے۔

ٹی 20 ٹیم نیوزی لینڈ میں واقعی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑی کامیابی کے ساتھ نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بیٹنگ کوچ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ 2020 میں بھارت کا شیڈولکا

راٹھور نے کہا 'کرکٹرز کی یہ نئی نسل ناقابل یقین ہے، جس طرح سے انھوں نے فوری طور پر اپنے آپ کو ایڈجیسٹ کرتے ہیں وہ واقعی حیرت زدہ ہے۔ جب وہ مختلف شکلوں، مختلف میدانوں اور مختلف ممالک میں اترتے ہیں تو وہ واقعتا اپنی پوری کوشش کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں جس طرح سے انہوں نے بہت ہی کم وقت میں حالات کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھی ہے وہ واقعی حیرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا 'ان کھلاڑیوں کو جتنے زیادہ مواقع مل رہے ہیں وہ یہ دکھا رہے ہیں کہ وہ میچ جیتانے کے قابل ہیں۔ اس سے ٹیم کو یقینی طور پر مدد ملتی ہے اور ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details