اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ اور آئرلینڈ میں پہلا میچ جمعرات کو - انگلینڈ اور آئرلینڈ میں پہلا میچ جمعرات کو

انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کے روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ میں پہلا میچ جمعرات کو
انگلینڈ اور آئرلینڈ میں پہلا میچ جمعرات کو

By

Published : Jul 29, 2020, 7:49 PM IST

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سسیکس کے ایان مورگن کریں گے جبکہ آئرش ٹیم اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ ٹیم کو سرکردہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ تین میچوں کی سیریز کا ابتدائی میچ کانٹے دار ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچ روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details