مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتاکے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہےبھارتی کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنےو الی ثانیہ مرزا نے کہاکہ کولکاتاپہنچ اچھا لگ رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں کولکاتا کھیل کے جذبے کے لیے مشہور ہے۔ کولکاتا میں کھیل جذبے کو سلام کرتی ہوں۔ اس سے پوری دنیا کوایک اچھا پیغام جاتاہے۔
ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں پہلی مرتبہ ایڈن گارڈن میں ٹسٹ میچ دکھنے کے لیے آ ئی ہوں۔یہاں پہنچ کر اچھا لگ رہا ہے۔گلابی گیند سے ہونےو الا ٹسٹ میچ کے لیے میں گلابی کپڑے میں کولکاتا آ ئی ہوں۔