اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فیڈرل میراتھن کو جھنڈی دکھائیں گے سچن - ہندستان

میراتھن کا مقصد عالمی وبا کورونا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے اور بھارت کے 73 ویں یوم آزادی منانے کے ساتھ ہر بھارتیوں کو آزادی محسوس کرانا ہے۔

sachinsachin
sachin

By

Published : Aug 10, 2020, 8:13 PM IST

بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر آئی ڈی بی آئی فیڈرل فیوچر فئر لیس میراتھن کو جھنڈی دکھائیں گے۔

میراتھن کا مقصد عالمی وبا کورونا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے اور بھارت کے 73 ویں یوم آزادی منانے کے ساتھ ہر بھارتیوں کو آزادی محسوس کرانا اور اس وقت ان میں سے ہر ایک کے اندر مثبت جذبات پیدا کرنا ہے۔

سچن نے کہا 'ذہنی اور جسمانی تندرستی ہمیشہ ہی اہم رہی ہے اور آج بھی ہے۔ اس میراتھن کے لئے پرجوش رنرز کا اندراج دیکھنا حیرت انگیز ہے۔ میں ان سے بہتر کام کرنے کی خواہش کرتا ہوں کیونکہ وہ احتیاط کے ساتھ اپنے فٹنس اہداف کو حاصل کرتے ہیں اور لاک ڈاؤن ہدایات پر عمل کرتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ سے اسٹوکس باہر
سابق فٹ بال کھلاڑی منیتومبی کا انتقال

این ای بی اسپورٹس کے زیر اہتمام چار کیٹیگریز فل میراتھن (42.2 کلومیٹر) ، ہاف میراتھن (21.1 کلومیٹر) ، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر میراتھن کے لئے 6000 سے زیادہ رنرز نے اپنا اندراج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details