بھارتی کرکٹ ٹیم نے گھریلو ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ انداز میں شکست دینے کے بعد ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اپنے پوائنٹس کی تعداد 240 کرنے کے ساتھ ہی اپنا سرفہرست مقام مستحکم کر لیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ، ویڈیوو ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی جانے والی سیریز میں بھارت نے دو سیریز کے پانچ میچز کھیلے ہیں اور اسے ایک بھی میچ میں اسے شکست نہیں ملی، بھارتی کرکٹ ٹیم اس چیمپیئن شپ کے تحت نے پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور تمام میچوں میں جیت درج کی ہے۔
بھارت نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت درج کی تھی۔
ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی درجہ بندی کی بات کریں تو اس میں بھارت 240 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا 120 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے بھی 120 پوائنٹس ہیں لیکن ہار جیت کے فرق کے لحاظ سے یہ پوائنٹس ٹیبل میں نچلے پائیدان پر ہیں۔
اس کے علاوہ اس چیمپیئن شپ کے تحت بنگلہ دیش اور پاکستان نے ابھی تک ایک بھی سیریز نہیں کھیلی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے ضوابط کے مطابق ایک سیریز کے لیے 120 پوائنٹس مختص کئے ہیں ہیں، اس لحاظ سے اگر دو میچوں کی سیریز ہوگی تو ایک میچ جیتنے پوا فاتح ٹیم کے کھاتے میں 60 پوائنٹس ہوں گے جبکہ تین میچوں کی سیریز ہوگی تو ایک میچ جیتنے پر 40 پوائنٹس اور پانچ میچوں کی سیریز کے لیے ایک میچ کے 24 پوائنٹس ہوں گے۔
اسی طرح اگر ٹیسٹ میچ ڈرا ہوتا ہے تو میچ پوائنٹ سے کے لحاظ سے پوائنٹس دونوں ٹیموں میں برابر تقسیم کئے جائیں گے۔