اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وارم اپ میچ: بھارت پاس غلطیاں سدھارنے کا آخری موقع

نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے اپنے آخری پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کرے گی تا کہ ٹورنامنٹ میں وہ بلند حوصلے کے ساتھ اتر سکے۔

بھارتی ٹیم

By

Published : May 27, 2019, 11:36 PM IST

بھارتی ٹیم عالمی کپ میں 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

اگرچہ اپنے گزشتہ پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی کارکردگی مایوس کن تھی اور ٹیم 39.2 اوور میں 179 رن ہی بنا سکی تھی، اور کیوی ٹیم نے اسے چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

بھارتی ٹیم کا بلے بازی آرڈر گزشتہ میچ میں بری ناکام ثابت ہوا تھا، روہت شرما اور شکھر دھون کی اسٹار سلامی جوڑی تین رنوں کی ہی شراکت داری نبھا سکی تھی جبکہ دونوں سلامی بلے بازوں پر ٹیم کو اچھی شروعات دلانے کی اہم ذمہ داری ہے۔

جبکہ پہلی بار عالمی کپ میں کپتانی کر رہے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بھی 24 گیندوں میں 18 رن ہی بنا سکے۔

بھارتی ٹیم کو ایک بار پھر سے چوتھے نمبر کے بلے باز کے لیے تشویش ہو رہی کیوں کہ گزشتہ میچ میں لوکیش راہل کو موقع دیا گیا تھا لیکن وہ ناکام ثابت ہوئے اور چھ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 30 رنوں کی اننگز کھیل کر وکٹ پر ٹکنے کی کچھ حد تک مزاحمت کی تھی جبکہ نچلے آرڈر میں آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بلے سے سب سے زیادہ کامیاب ہوئے تھے اور 50 گیندوں میں 54 رن بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details