اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست فاش دیا - india defeated westindies

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گویانا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست فاش دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے ویسٹ انڈیز کا تین میچوں کی ٹی 20سیریز میں 3۔0 سے صفایا کر دیا

ٹیم انڈیا نے تیسرے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست فاش دیا

By

Published : Aug 7, 2019, 2:53 AM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لیا۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تینوں ٹی 20 میچوں میں شکست دی۔

سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کے چھ وکٹ کے نقصان پر 146رنز کا تعاقب بھارت نے محض 3وکٹ کھو کر کر لیا۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 146رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 147رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بھارت نے 19.1اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر 150رنز بنا لئے اور میزبان ٹیم کو 3۔0 سے ناقابل تسخیر شکست دی۔

دیپک چہر کی گیند بازی کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کے 59 رنز اور ریشبھ پنت کی ناٹ آؤٹ 65رنز کی شاندار بیٹگ نے بھارت کے جیت کی راہ ہموار کر دی۔

اس میچ میں وراٹ کوہلی نے نائب کپتان کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ لوکیش راہل کو موقع دیا گیا جبکہ راہل چہر اور دیپک چہر کو بھی اس میچ میں موقع دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details