اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی 32 برس کے ہو گئے - کوہلی کا جنم دن

ونڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز وراٹ کوہلی آج 32 برس کے ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے مداح اپنے اپنے انداز میں انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

کنگ کوہلی کا 32 واں یوم پیدائش
کنگ کوہلی کا 32 واں یوم پیدائش

By

Published : Nov 5, 2020, 11:57 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کی پیدائش دہلی میں 5 نومبر 1988 کو ہوئی، کوہلی دنیا کے بیسٹ کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔

کوہلی نے اپنے کیرئیر میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، کئی بڑے ریکارڈز توڑے ہیں۔

کنگ کوہلی کا 32 واں یوم پیدائش

انہوں نے کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے کرکٹر سچن تینڈولکر کے بھی کئی ریکارڈز توڑے ہیں، لیکن رن مشین کے نام سے مشہور کوہلی کے سامنے ابھی بھی ایسے کئی ریکارڈز ہیں۔ جو وہ توڑ سکتے ہیں۔

اٹھارہ اگست 2008 کو بھارتی ٹیم میں قدم رکھنے والے کوہلی کو 'رن مشین' کہا جاتا ہے۔

کوہلی کی سالگرہ

ہر فارمیٹ میں کوہلی نے ریکارڈز بنائے ہیں، 86 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 53.62 کی اوسط سے 7240 رن بنائے ہیں، 248 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 59.33 کی اوسط سے 11867 رن اور 82 ٹی 20 میں 50.80 کی اوسط سے 2794 رن بنائے ہیں۔

کپتان وراٹ ون ڈے میں ایک نمبر پر ہیں۔سچن ٹینڈولکر اپنے کیرئیر میں 100 سینچری بنائی ہے، جس میں 51 ٹیسٹ اوع 49 ونڈے سینچری شامل ہیں، وراٹ سچن کے اس ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں، کوہلی کے نام ون ڈے میں 43 سینچری ہیں، 7 ونڈے سینچری بناتے ہی وہ سچن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔

اس سے قبل کوہلی نے سچن کا ایک بڑا ریکاڑد توڑا تھا، وراٹ نے ونڈے میں سب سے تیز 10 ہزار رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، کوہلی نے 213 ونڈے میچوں کی 205 اننگ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے، وہیں سچن نے 259 اننگ میں 10 ہزار رن بنائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details