اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اسٹیو اسمتھ کی ورلڈکپ میں شرکت متوقع - aashes

حال ہی میں کہنی کی سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ کی 2019 ورلڈکپ کے لیے شرکت کا امکان ہے۔

اسٹیو اسمتھ کی ورلڈکپ میں شرکت متوقع

By

Published : Feb 6, 2019, 11:45 PM IST

اسٹیو اسمتھ کے مینیجر وارن کریج نے کہا کہ سرجری کے بعد بریسیز میں رہنے کے باوجود اسمتھ نے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی اور ممکن ہے کہ کچھ ہفتے بعد وہ کھیلنا بھی شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ اسمتھ ای پی ایل کے بعد ورلڈکپ اور اگست میں ہونے والی ایشیز سیریز میں بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

یاد رہے بال ٹیمپرنگ معاملے میں پابندی کا سامنا کر رہے اسٹیو اسمتھ کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے دوران کہنی میں زبردست چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ سے واپسی اختیار کی تھی ۔

واضح رہے آسٹریلین کرکٹر اس وقت بال ٹیمپرنگ معاملے پر 12 مہینوں کی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کی پابندی 28 مارچ کو ختم ہوگئی جس کے بعد وہ دوبارہ انٹریشنل کرکٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

خیال رہے 2019 ورلڈکپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details