راجیہ سبھا نے سینیئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں شاندار کامیابی کے لئے بھارتی کشتی ٹیم کو پیر كو مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
راجیہ سبھا نے کشتی ٹیم كو دی مبارکباد صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ایشیائی کشتی چمپئن شپ 2020 میں ہندستانی کشتی ٹیم نے پانچ طلائی، چھ چاندی اور نو کانسے کے تمغے جیتے جو اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
یہ چمپئن شپ دہلی میں 18 سے 23 فروری تک منعقد کی گئی تھی۔ نائیڈو نے کہا کہ ہندستانی کشتی ٹیم نے مرد اور خاتون کی کلاس میں شاندار کارکردگی کی۔
ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں اب تک کا بہترین مظاہرہ ہے۔ پہلوانوں کی مسلسل بہتر کارکردگی اور ان کی کامیابیاں ملک کے لئے فخر کا باعث ہے۔
راجیہ سبھا نے کشتی ٹیم كو دی مبارکباد اس سے نئے پہلوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی ترغیب ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔ ایوان نے میز تھپتھپاكر اس کا خیر مقدم کیا۔