اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دنیائے کھیل کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

کرکٹ آئکن سچن تندولکر، بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال سمیت کھیل کی دنیا نے مشہور اداکار رشی کپور کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔

کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم
کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

By

Published : Apr 30, 2020, 4:37 PM IST

Updated : Apr 30, 2020, 6:38 PM IST

مشہور اداکار رشی کپور کا صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 67 سال کے تھے۔رشی کینسر میں مبتلا تھے اور بدھ دیر رات ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

رشی کپور کو بھارت رتن سچن تندولکر، ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی، سابق بلے باز وریندر سہواگ، بیڈمنٹن اسٹار سائنا، پہلوان گیتا پھوگاٹ اور سابق کرکٹر محمد کیف نے خراج عقیدت پیش کیا۔

کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

سچن تندولکر نے کہا کہ رشی جی کے انتقال کی خبر سے انتہائی پریشان ہوں۔ میں ان کی فلمیں دیکھ کر بڑا ہوا ہوں اور ہمیشہ ان سے مل کر بے حد اچھا لگتا تھا۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔نیتو جی، رنویر اور پورے کپور خاندان کے تئیں میری اظہار ہمدردی ۔

کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اس خبر سے ساکت ہوں۔ واقعی یقین نہیں ہو رہا۔ کل عرفان اور آج رشی جی۔ان کے انتقال کی خبر کو قبول کرنا مشکل ہے۔ان کی روح کو سکون ملے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ رشی جی کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھی ہوں۔ان کے خاندان کے ساتھ اپنی تمام ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔

سائنا نہوال نے کہا کہ اس المناک خبر سے دن کی شروعات ہوئی۔خدا ان کی روح کو سکون دے۔ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔

کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

پہلوان گیتا نے کہا کہ انتہائی المناک دور، کل خان صاحب آج رشی جی۔خدا ان عظیم شخصیات کی روح کو سکون فراہم کریں۔ اوم شانتی۔

کھیل دنیا کا رشی کے انتقال پر اظہار غم

کیف نے کہا کہ دن کا آغاز انتہائی دکھ کی خبر سے ہوا ۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں. ان کی روح کو سکون ملے۔

Last Updated : Apr 30, 2020, 6:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details