اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کھیل میں آج کے مقابلے - کرکٹ

آج کھیل میں کئی دلچسپ اور اہم مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جس میں پرو کبڈی لیگ، کرکٹ اور فٹبال کے میچز شامل ہیں۔

کھیل میں آج کے مقابلے

By

Published : Jul 28, 2019, 10:15 AM IST

  • کرکٹ:

کرکٹ میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا، یہ میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے آر پریم داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ دو پہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب انگلینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے مابین جاری سہ رخی سیریز میں انگلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔

میچ دوپہر 3 بجے انگلینڈ کے کالج گرؤنڈ، چیلٹنہم میں کھیلا جائے گا۔

  • پرو کبڈی لیگ:

پرو کبڈی لیگ میں آج دو میچز کھلے جائیں گے جس کے پہلے مقابلے میں دبنگ دہلی اور ہریانہ اسٹیلرز ٹیمیں نبردآزما ہوں گی جبکہ یو ممبا اور بنگلورو بلس کے درمیان دوسرا مقابلہ کھیلا جائے گا۔

پہلا میچ 7:30 کو جبکہ دوسرا میچ 8:30 کو کھیلا جائے گا۔

  • فٹبال:

فٹبال میں آج ریڈنگ فٹبال کلب اور چیلسی آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

جبکہ دوسرے مقابلے میں آرسنل اور اولمپک ریو آمنے سامنے ہوں گے، یہ مقابلہ 3:15 بجے شروع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details