اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کپل دیو نے دو کپتانی سوچ کو مسترد کیا - وراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کپتانی بانٹنے کے خیال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ثقافت دو کپتانی کی نہیں ہے اور وراٹ اگر ٹی 20 میں اچھا کررہے ہیں تو انہیں کپتان بنے رہنا دینا چاہیے۔

kapil dev
kapil dev

By

Published : Nov 21, 2020, 9:21 PM IST

متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم ممبئی انڈین فاتح رہی تھی۔ یہ ممبئی انڈینز کا پانچواں آئی پی ایل خطاب تھا اور اس نے روہت کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کوالیفائر تک ہی پہنچ سکی تھی۔ وراٹ کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے۔ ایسے میں بحث تیز ہوگئی ہے کہ وراٹ کی جگہ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے سُپرد کردی جانی چاہیے۔

وراٹ کوہلی

عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو نے ایک انٹرویو کے ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا کہ 'میں پہلے اپنی 1983 کی ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے یہاں دو کپتانوں کا تصور نہیں۔

اے ٹی کے موہن بگان نے کیرالہ بلاسٹرز کو 1-0 سے شکست دی

انہوں نے کہا کہ 'کیا ایک کمپنی میں دو سی ای او ہوسکتے ہیں؟ اگر وراٹ کوہلی ٹی 20 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو انہیں ٹیم کا کپتان بنے رہنا دینا چاہیے۔

سابق آل راونڈر کا خیال ہے کہ مختلف کپتان ہونے سے ٹیم کا تال میل بِٹھانے میں دقت پیش آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details