بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راہل چہر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راہل چاہر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راہل نے اپنے لاک ڈاؤن روٹین، اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو اور کووڈ-19 کی وجہ سے کرکٹ میں قواعد تبدیل ہونے پر اپنی رائے رکھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ورات کوہلی اور روہت شرما کی کپتانی ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران وقت کیسے گزارتے تھے؟
لاک ڈاؤن روٹین کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہل نے کہا ہے کہ 'ان کا خود کا گراؤنڈ ہے، لہذا پریکٹس جاری ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہم صبح ورک آؤٹ کرتے ہیں اور شام کو پرکٹس، اس لئے ہمیں زیادہ فرق نہین بڑا ہے۔ اپنے گراؤنڈ کی وجہ سے ہم نے محنت جاری رکھی ہے۔'
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راہل چاہر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ 'صبح جلدی اٹھنا پڑتا ہے کیونکہ بیڈمنٹن کھیلنے جانا پڑتا ہے۔'
'پریشر فیل مت کر، جیسے آئی پی ایل میں کھیلتا ہے ویسے ہی کھیل' پہلی بار نیلی جرسی پہن کر کیسا لگا؟
بھارتی اسپینر نے کہا کہ 'بالکل ڈریم کم ٹرو تھا۔ گزشتہ سال میرے لئے بہت اہم تھا۔
انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے سال بھر میں 70-80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد آئی پی ایل بھی اچھا رہا تھا اور 'بھارت اے' میں بھی میں نے عمدہ گیندبازی کی تھی۔ لہذا 2019 میرے لئے خاص تھا۔'
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راہل چاہر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی دراصل راہل چاہر نے سال 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 انٹرنیشنل سے بھارتی ٹیم میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں کارلوس بریتھویٹ کی وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
اس وکٹ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'یہ وکٹ میرے لئے بہت خاص تھا، یہ بھارت کے لئے میری پہلی وکٹ تھی۔ وہ ونڈیز کے کپتان بھی تھے اور ٹی -20 کے تجربہ کار سمجھے جاتے ہیں، اس لئے میرے لئے یہ خاص وکٹ تھا۔'
وہیں اس میچ میں ان کے بڑے بھائی دیپک چاہر بھی ان کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' دیپک کے ساتھ کھیلنے کی عادت ہے اس لئے میرے لئے یہ بہت آسان تھا۔ جب میں غلطی کرتا تھا تو وہ سمجھاتے ہیں۔'
دیپک نے ڈیبیو میچ کے دوران کوئی ٹپ دی تھی، اس پر انہوں نے کہا کہ 'جب میں نے ایک اوور ڈالا تو انہوں نے کہا کہ 'لگتا ہے کہ تو دباؤ میں ہے، پریشر فیل مت کر، جیسے آئی پی ایل میں کھیلتا ہے ویسے ہی کھیل۔'
آئی پی ایل کے نیلامی کے وقت گھر کا ماحول کیسا تھا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راہل چاہر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ممبئی انڈینز ٹیم کے اسپینر راہل نے کہا کہ 'اب تک دو بار نیلامی ہوئی تھی، جب پچھلی نیلامی ہوئی تھی تب میں دیکھ ہی نہیں رہا تھا۔ میری بہن نے مجھے فون کر بتایا۔ وہیں پاپا اور ماں ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ رہے تھے۔'
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر راہل چاہر روہت شرما اور ورات کوہلی کی کپتانی میں کیا فرق ہے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر راہل چاہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی اور ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کی قیادت میں کھیلنے والے راہل نے کہا کہ 'دونوں کی کپتانی زیادہ مختلف نہیں ہے، دونوں کے طریقے مختلف ہیں۔ دونوں ہی ٹیم کو جیتانا چاہتے ہیں۔ دونوں کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں اچھا سلوک کرتے ہیں، چھوٹے بھائیوں کی طرح مانتے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر راہل چاہر آڈینس کے بغیر اور ماسک پہن کر بولنگ کیسے کی جاسکتی ہے؟
آڈینس کے بغیر میچ کس طرح مختلف ہوں گے، اس پر راہل نے کہا کہ 'بہت فرق پڑے گا۔ جوش و خروش کم ہوگا۔ جب آڈینسز ہوتے ہیں تو انرجی لیول الگ ہوتا ہے۔ لیکن اب یہ میچ رنجی ٹرافی کھیلنے جیسا لگےگا۔'
ماسک پہن کر بولنگ کے سوال پر راہل نے کہا کہ 'مزہ تو نہیں آئے گا لیکن کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے کچھ ہو۔'