اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشانت شرما کی یوم پیدائش پر خصوصی پیشکش - بھارت

ایشانت شرما کا شمار بھارت کے بہترین تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے، ان کی گیند بازی کی رفتار تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ایشانت شرما

By

Published : Sep 2, 2019, 4:43 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:34 AM IST

جواگل سری ناتھ کی بعد ایشانت شرما کا شمار بھارت کے سب سے تیز گیندبازوں میں کیا جاتا ہے، 6 فٹ 4 انچ کے قد آور تیز گیند باز حریف ٹیم کے بلے بازوں کو اپنی نپی تلی اور تیز گیند بازی سے حد درجہ پریشان کرنے والے ایشانت شرما نے اپنے قد کا بخوبی فائدہ اٹھایا اور موجودہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی اٹھارہے ہیں۔

ایشانت شرما کی پیدائش 2 ستمبر سنہ 1988 میں دہلی کے پٹیل نگر میں ہوئی تھی، انہوں نے اپنی تعلیم دہلی کے گنگا انٹر نیشنل اسکول سے مکمل کی۔

ایشانت شرما

ایشانت شرما نے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنےکرکٹ کرئیر کاآغاز کیا تھا، ان دونوں نے فرسٹ کلاس کریئر اور رنجی ٹرافی میں ایک ساتھ شروع کیا تھا۔

ایشانت شرما نے گھریلو کرکٹ کم وقفے کے لیے کھیلی، انہوں نے صرف 14 فرسٹ کلاس مقابلے کھیلے ہیں، 2006-07 میں جب وہ محض 18 برس کے تھے تب جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے انہیں قومی ٹیم میں جگہ ملی لیکن وہ اس دورے پرنہیں جاسکے تھے۔

سنہ 2011 میں ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹ لینے والے وہ پانچویں سب سے کم عمر گیند باز بنے تھے۔

ایشانت شرما نے سال 2006 میں انڈر19 ٹیم کے ساتھ انگلینڈ اور 007-2006 میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات کی۔

ایشانت شرما نے سنہ 2008 میں آئی پی ایل کریئر کی شروعات کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم کی جانب سے کی تھی، وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (2008 سے 2010)، ڈیکن چارجرز (2011 سے 2012)، سن رائیزرس حیدرآباد (2013 سے 2015)، رائزنگ پونے سپرجائينٹس (2016) اور 2018 میں کنگز الیون پنجاب کے لیے کھیلے تھے۔

وہیں دسمبر 2018 میں انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں سیزن کے لیے انہیں دہلی کیپٹل نے ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خریدا تھا۔

ایشانت شرما

ٹیم انڈیا کا یہ تیز گیند باز نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں اب تک 398 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بناچکا ہے، اس کے علاوہ آئی پی ایل میں بھی 58 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

ایشانت شرما کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ان کے سب سےپسندیدہ شکار تھے، حالانکہ ایشانت نے انگلینڈ کے سلامی بلے باز اینڈریو اسٹراس کو سب زیادہ 9 مرتبہ اپناشکار بنایا جبکہ پونٹنگ اور کلارک کو سات سات مرتبہ آؤٹ کرچکے ہیں۔

ایشانت شرما نے آئی پی ایل میں پہلے ڈیکن چارجرز، اس کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور بعد میں سن رائیزرس حیدرآباد کےلیے بھی کھیلا ہے، انہوں نے آئی پی ایل کے 62 مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں 31.72 کی اوسط سے 55 وکٹ لیے جبکہ 12 رنز کے عوض 5 وکٹ ان کی بہتری کارکردگی ہے۔

ایشانت شرما

داہنے ہاتھ کے تیز گیند باز ایشانت شرما گھریلو کرکٹ میں دہلی کے لیے کھیلتے تھے، ایشانت شرما کو دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمیئر لیگ 18-2017 کےلیے ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خریدا تھا۔

قومی ٹیم کے لیے اب تک 90 ٹیسٹ میچوں میں 267 (موجودہ ویسٹ انڈیز دورے سے قبل تک) وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

ایشانت شرما سنہ 2013 جنوبی افریقہ کے خلاف 100 وکٹ لینے والے بھارت کے پانچویں تیز گیند باز بنے تھے، تیز گیند باز ایشانت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں سلامی بلے باز ہیمش ردرفورڈ کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹ پورے کئے تھے اور اس مقام پر پہنچنے والے وہ 12 ویں بھارتی گیند باز ہیں۔

ایشانت شرما نے 54 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کامیابی حاصل کی تھی، ظہیر خان کے بعد وہ بھارتی ٹیم کے سب سے زیادہ تجربہ کار فاسٹ بالر ہیں۔

کپل دیو، جواگل سری ناتھ اور ظہیر خان کے بعد ایشانت چوتھے بھارتی تیز گیند باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زیادہ وکٹ لیے ہیں۔

ایشانت شرما اپنا پہلا ٹسٹ میچ 25 مئی سنہ 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا، انہیں مناف پٹیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ایشانت شرما

ظہیر خان اور آر پی سنگھ کے زخمی ہونے کی وجہ سے دسمبر 2007 میں پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں ٹیم میں جگہ دی گئی تھی۔

بھارتی ٹیم میں انہوں نے اپنی اچھی کارکردگی پیش کرکے ٹیم میں مستقل جگہ بنائی۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ كر نہیں دیکھا اور ٹیم کے لیے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔

سنہ 2013 چیمپئیمز ٹرافی کا فائنل مقابلہ ایشانت شرما کے کریئر کی بہتری کارکردگی میں سے ایک کہا جاتا ہے جب انہوں نے ایک ہی اوور میں میچ کا رخ پلٹ دیا تھا اور ٹرافی بھارت کی جھولی میں ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایشانت شرما نے 91 ٹیسٹ میچوں میں 275 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 80 یک روزہ مقابلوں میں ان کے نام 115 وکٹ درج ہیں۔

2016 کو ایشانت شرما نے باسکٹ بال کھلاڑی پرتیما سنگھ سے شادی کی

دسمبر سنہ 2016 کو ایشانت شرما نے باسکٹ بال کھلاڑی پرتیما سنگھ سے شادی کی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details