ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے شینن گیبریل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فاسٹ بولر نے جس طرح پہلے میچ میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ حیرت کی بات نہیں ہے۔
پہلے ریزرو کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہونے والے گیبریل نے ایجز باؤل میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں 137 رنز کے عوض نو وکٹوں کے ساتھ کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا "گیبریل نے جو کیا وہ حیرت کی بات نہیں ہے۔ ان کا دل بڑا ہے۔ انہوں نے کافی کچھ برداشت کیا ہے۔"
ہولڈر نے شاندار کارکردگی پر شینن گیبریل، جرمین بلیک ووڈ کی تعریف کی انہوں نے کہا "وہ پورے اعتماد کے ساتھ کامیابی چاہتے ہیں۔ ان کا جسم اس طرح سے کام نہیں کررہا جس طرح وہ چاہتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے کہ وہ واپس آتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے لئے تیز بولنگ کرتے ہیں۔"
ہولڈر نے شاندار کارکردگی پر شینن گیبریل، جرمین بلیک ووڈ کی تعریف کی ہولڈر نے کہا "وہ اس میچ میں کامیابی کے مستحق ہیں۔ میں گیبریل کے لئے بہت خوش ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کس دور سے گزرے ہیں۔"
ہولڈر نے ٹیم کی فتح کے ہیرو جمرین بلیک ووڈ کی بھی تعریف کی، جنہوں نے ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد کھیل سنبھالے رکھا اور 95 رنز بنائے۔
ہولڈر نے کہا "ان کی اننگز لاجواب ہے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو میں بہت مایوس ہوا۔ وہ اس طرح کھیلتا ہے۔ وہ ہمیشہ کوشش کرتا ہے اور آج اس کا دن تھا۔"
ہولڈر نے شاندار کارکردگی پر شینن گیبریل، جرمین بلیک ووڈ کی تعریف کی اس کے علاوہ جیسن ہولڈر نے ایجز باؤل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے خلاف فتح کو اپنی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی میں سے ایک کامیابی قرار دیا ہے۔
میچ کے آخری روز ونڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے وسط سے بند پڑا کرکٹ اس سیریز سے شروع ہورہا ہے۔
میچ کے بعد کیپٹن ہولڈر نے کہا "ہماری اب تک کی ایک بہترین جیت۔ گذشتہ روز ایک مشکل دن تھا۔ بڑا دن تھا اور بالرز مسلسل بولنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنا سب کچھ دیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا مشکل دن تھا "