جنوبی افریقہ میں تین ٹیموں کا منفرد (3 ٹی سی) میچ 18 جولائی کو 'یوم نیلسن منڈیلا' کے موقع پر کھیلا جائے گا جس میں تین ٹیمیں حصہ لیں گی، اس میچ کو سولیڈیرٹی کپ نام دیا گیا ہے۔
اس انوکھے میں 36 اوور ہوں گے، تین ٹیموں کی کپتانی اے بی ڈویلیئرز، کوئنٹن ڈی کاک اور کیگسو ربادا کریں گے۔ یہ میچ چیریٹی کے لیے رقم اکٹھا کرنے کی غرض سے کھیلا جائے گا۔ میچ جوہانسبرگ میں سنچورین کے سُپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔
تین ٹیموں کا یہ انوکھے کرکڑ میچ ایک نئے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں ہر ایک ٹیم میں آٹھ کھلاڑی ہوں گے اوت تین مختلف ٹیمیں 36، 36 اوورز کھیلیں گی۔
اس میچ کو 'تھری ٹی سی' کا نام دیا گیا ہے۔ میچ میں ٹیموں کی کپتانی اے بی ڈویلیئرز، کوئنٹن ڈی کاک اور کیگیسو ربادا کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ میچ 27 جون کو کھیلا جانے والا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا کیوں کہ حکومت نے میچ کے دن کی تربیت اور پروٹوکول کے لیے ضروری منظوری نہیں دی تھی۔
ہر ٹیم 12 اوورز (چھ اوورز فی اننگ) کھیلے گی اور بقیہ دونوں ٹیموں کا سامنا کرے گی۔ ساتواں وکٹ گرنے کے بعد آٹھویں نمبر کا بلے باز اکیلے بیٹنگ کرسکتا ہے لیکن وہ دو رنز ، چوکوں یا چھکوں کی مدد سے یعنی جفت عدد میں رنز بناسکتا ہے۔ آخر میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی۔
اس نئے فارمیٹ میں دو نہیں بلکہ تین ٹیمیں ایک میچ میں کھیلیں گی۔ جس میں 18 اوورز کے بعد ایک بریک لیا جائے گا، کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا کہ یہ کوئی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ صرف ایک میچ ہے۔
ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوں گے اور کل 36 اوور کئے جائیں گے، دو ٹیموں کے مابین 12 اوورز پھینکے جائیں گے جس کے حساب سے ایک ٹیم ایک وقت میں 6 اوورز کھیلے گی۔
ایک ٹیم پہلے ہاف میں ایک حریف ٹیم کے خلاف کھیلے گی اور دوسری ٹیم دوسرے ہاف میں کھیلے گی۔
۔۔۔۔۔