بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گانگولی کی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ مغربی بنگال دارالحکومت کولکاتا کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل بُلیٹن میں بتایا کہ دادا کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور وہ اپنے رشتہ داروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
سورو گانگولی کی حالت میں بہتری، آج اسٹین بِٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آج سورو گانگولی کے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ خون ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد شام تک ان کا اینجیو پلاسٹ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر آفتاب خان نے بتایا کہ سورو گانگولی کے دل کے تین آرٹری میں بلاکیج پائے گئے ہیں جن میں سے ایک میں اسٹین بِٹھایا گیا تھا اور اب ایک میں اسٹین بِٹھانے کا منصوبہ ہے۔
سورو گانگولی کی حالت میں بہتری، آج اسٹین بِٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماہر ہارٹ سرجن ڈاکٹر دیب سیٹھی سورو گانگولی کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے آج ہی کولکاتا آرہے ہیں۔ ان کے مشورے کے بعد ہی آرٹری میں اسٹین بِٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سورو گانگولی کی حالت میں بہتری، آج اسٹین بِٹھایا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ دو جنوری کو سورو گانگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔