بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اورسابق کپتان گنگولی نے آئی پی ایل آپریشن کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے کہا کہ اگر اس بار آئی پی ایل کرایا جاتا ہے تو اس کا فارمیٹ مختصر رہے گا اور اسے کم میچ کے ساتھ منعقد کیا سکتا ہے۔
آئی پی ایل کا فارمیٹ چھوٹا ہونے پر انہوں نے کہاکہ ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ 15 اپریل تک اسے ملتوی کیا گیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ پہلے ہی 15 دن چھوٹا ہو گیا ہے۔ یہ چھوٹا ہوگا لیکن کتنا چھوٹا ہو جائے گا اور کتنے میچ کرائے جائیں گے اس بارے میں میں ابھی کوئی جانکاری نہیں دے سکتا ہوں۔
اس سے پہلے بی سی سی آئی کی آج یہاں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیموں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں کھلاڑیوں، ملازمین اور شائقین کی حفاظت کو پہلی ترجیح بتایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے جمعہ کو آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہفتہ کو اس نے کہا کہ وہ اس معاملے میں انتظار کرو اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرو کی پالیسی پر چلے گا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بھی جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور 29 مارچ سے ہونے والے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔