کولکاتا پریس کلب پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سوربھ گنگولی نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرنے والی ہے۔
انہوں نے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے ٹیسٹ میچ اور ون ڈے سیریز کھیلی گی،شیڈول کی تیاری جاری ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ 2021 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے اسٹیڈیم کا انتخاب نہیں ہوا ہے۔
تاہم یہ طے ہے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ احمدآباد کھیلا جائے گا،احمدآباد میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایڈن گارڈن میں بھارٹ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔