اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایل پی ایل : سہیل تنویر اور روندر پال سنگھ کورونا سے متاثر - کینڈی ٹسکرس کے کوچ حسن تلکرتنے

پاکستان کے تیز گیندباز سہیل تنویر اور کناڈا کے بلے باز روندرپال سنگھ 26 نومبر سے شروع ہو رہی لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) سے پہلے کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

Sohail Tanvir, Ravinderpal Singh test COVID positive
ایل پی ایل 2020: سہیل تنویر اور روندر پال سنگھ کورونا پازیٹیو

By

Published : Nov 20, 2020, 10:53 PM IST

کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق کینڈی ٹسکرس ٹیم کے کریکیٹر سہیل تنویر اور کولمبو کنگس کے روندرپال ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے سری لنکا پہنچنے پر کورونا وائرس متاثر پائے گئے۔

کینڈی ٹسکرس کے کوچ حسن تلکرتنے نے کہا کہ انہیں تنویر کی جگہ لینے کے لیے کسی دیگر کھلاڑی کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا۔’’ہمیں فرنچائزی مالکان سے بات کرنے ہوگی اور سہیل کی جگہ لینے کے لیے کسی دیگر کھلاڑی کو تلاش کرنا ہوگا۔
ایل پی ایل میں اس بار ویسٹ انڈیز کے دھماکے دار بلے باز کرس گیل اور سری لنکا کے تیز گیندباز لست ملنگا کا جلوہ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں اسٹارکھلاڑیوں کے ہٹنے سے منتظمین کو دھچکا لگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details