ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مانچسٹر ٹی 20 پر بارش کا خطرہ - پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ پر بارش کے آثار نظر آرہے ہیں جس کے سبب میچ منسوخ کردیئے جانے کا امکان ہے۔

Manchester
Manchester
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:15 PM IST

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 28 اگست کو مانچسٹر میں پہلے ٹی 20 میچ سے قبل شدید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے باعث سیریز کے پہلے میچ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث عین ممکن ہے کہ میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی بارش نے میچوں میں خلل ڈالا تھا اور شدید بارش کے باعث دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ بغیر نتیجہ ہی ختم ہوگئے تھے۔

تاہم اب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوجانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details