بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (سی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لیے شکیب الحسن کو ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، شکیب بدعنوانی سے متعلق معاملے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر پابندی کا شکار تھے۔
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران مبینہ بھارتی سٹے باز رابطے کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے کی پاداش میں شکیب الحسن دو برس کی پابندی لگائی گئی تھی۔
شکیب کی پابندی گذشتہ سال 29 اکتوبر کو ختم ہوئی تھی۔ اس پابندی سے قبل وہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھے۔
اس کے علاوہ ون ڈے فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے کامیاب ترین گیند باز اور سابق کپتان مشرف مرتضیٰ کو 24 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ 'ہم ان (مرتضیٰ) کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، میں نے ان سے تفصیل سے بات کی تاکہ کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
منتخب کھلاڑی اگلے ہفتے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے اور 14 اور 16 جنوری کو دو پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔