اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکیب الحسن ایم سی سی کرکٹ کمیٹی سے دستبردار - بنگلہ دیش

سٹے بازوں کے رابطے سے متعلق اطلاع آئی سی سی کی انسداد بدعنوانی کمیٹی کو نا دینے کی پاداش میں دو برس کے لیے کرکٹ کے تما فارمیٹ سے معطل ہونے والے شکیب الحسن ایم سی سی کی رکینیت سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

شکیب الحسن

By

Published : Oct 30, 2019, 10:39 PM IST

بنگلہ دیشی آل راونڈر سکیب الحسن دو برس کی معطلی کے بعد کرکٹ کے قواعد بنانے والے عالمی ادارہ ایم سی سی کی عالمی کرکٹ کمیٹی سے بھی ہٹ گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤندر شکیب پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو سٹہ باز کے رابطہ کی معلومات نہیں دینے کے معاملہ میں دو برس کے لیے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے۔

حالاںکہ ان دو برسوں میں ان کے اچھے رویہ کی بنیاد پر آئندہ ایک برس کی پابندی ہٹائی جاسکتی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ شکیب الحسن سے دیپک اگروال نامی ایک سٹے باز نے رابطہ کیا تھا لیکن شکیب نے اس کی اطلاع آئی سی سی کی انسداد بدعنوانی کمیٹی کو نہیں دی تھی جس کی پاداش میں ان پر دو برس کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

معطلی کی وجہ سے شکیب اببھارتی دورے پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ اور آئندہ برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20عالمی کپ میں بھی وہ شرکت کرنے سے قاصر ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details