اردو

urdu

ETV Bharat / sports

معروف کرکٹر شکیب الحسن کو قتل کی دھمکی - سلہٹ کے شاہ پور تعلقہ پاڑہ کے محسن تالقدر

دراصل شکیب گذشتہ جمعرات کولکتہ گئے تھے جہاں انہوں نے کالی پوجا کا افتتاح کیا،وہ بت کے سامنے نماز پڑھتے دیکھے جاسکتے ہیں وہ اگلے روز ہوائی جہاز کے ذریعے بنگلہ دیش واپس لوٹ آئے تھے۔

معروف کرکٹر شکیب الحسن کو قتل کی دھمکی
معروف کرکٹر شکیب الحسن کو قتل کی دھمکی

By

Published : Nov 17, 2020, 1:05 PM IST

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر کرکٹر شکیب الحسن پر توہین مذہب کا الزام لگاتے ہوئے فیس بک لائیو پر ایک شخص نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔

سلہٹ کے شاہ پور تعلقہ پاڑہ کے محسن تالقدر نامی شخص نے شکیب الحسن کو دھمکی دی۔ وہ 12 بجکر 6 منٹ پر فیس بک لائیو شروع کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ شکیب کے برتاؤ سے 'مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ہے'۔

دراصل شکیب گذشتہ جمعرات کولکتہ گئے تھے جہاں انہوں نے کالی پوجا کا افتتاح کیا،وہ بت کے سامنے نماز پڑھتے دیکھے جاسکتے ہیں وہ اگلے روز ہوائی جہاز کے ذریعے بنگلہ دیش واپس لوٹ آئے تھے۔

محسن تالقدر نے دھمکی دی کہ شکیب کو ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے ٹکڑوں سے کاٹ دے گا۔ اس نوجوان نے یہاں تک کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر شکیب کو مارنے کے لئے سلہٹ سے ڈھاکہ چلا آئے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس نے کولکتہ میں کالی پوجا کا افتتاح کرنے پر شکیب کو دھمکی دی تھی۔

سلہٹ میٹرو پولیٹن پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بی ایم اشرف اللہ طاہر نے کہا کہ ' ہمیں ابھی اس معاملے سے آگاہی ملی ہے۔ ویڈیو لنک سائبر فرانزک ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جلد ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

بعد میں مزکورہ نوجوان ایک بار پھر فیس بک پر براہ راست چلا گیا اور اس کے اس عمل سے معذرت کرلی۔ انہوں نے شکیب سمیت تمام مشہور شخصیات کو بھی 'صحیح راہ' پر چلنے کا مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details