اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکیب الحسن کیوں آئی پی ایل کھیلنا چاہتے ہیں؟ - بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کرکٹر شکیب الحسن نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنا زیادہ اہم ہے کیونکہ اس سے انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی جو رواں برس کے آخر میں بھارت میں منعقد ہوگا۔

shakib al hasan
shakib al hasan

By

Published : Mar 21, 2021, 6:42 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کے فیصلے کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔

شکیب کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا دعویدار نہیں ہے اس لیے وہ ٹیسٹ سیریز کی بجائے آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ رواں برس بھارت میں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کے لیے تیاریوں میں مدد ملے۔

شکیب الحسن نے مزید کہا کہ 'یہ دونوں ٹیسٹ میچ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے ہمارے آخری میچ ہوں گے اور ایسا نہیں ہے کہ ہم فائنل میچ کھیلنے جارہے ہیں۔ ہم پوائنٹس ٹیبل میں نچلے مقام پر ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کچھ زیادہ فرق پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ رواں برس کے آخر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہوگا جو انتہائی اہم ہے جبکہ ان دو ٹیسٹ میچوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا او بہتری اسی میں ہے کہ میں ورلڈ کپ کی تیاریاں کروں۔

شکیب نے مزید کہا کہ 'بی سی بی کو بھیجے گئے خط میں انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی تیاریوں کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ مسلسل اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوں۔ جو لوگ ایسا بول رہے ہیں کہ میں اب ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلوں گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے میرا خط صحیح طرح سے پڑھا نہیں ہے۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ 'میں نے اپنے خط میں یہ نہیں لکھا ہے کہ میں ٹیسٹ میں نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ میں نے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ کی اچھی تیاریوں کے لیے میں آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس کے باوجود بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان کہہ رہے ہیں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details