بنگال کے پہلی اننگز میں 381 رنوں کے جواب میں سوراشٹر نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 105 رن بنا لئے تھے۔
بنگال کا خواب چکناچور،سوارشٹررنجی ٹرافی کا نیا چمپئین سوراشٹر کی جانب سے باروٹ (39 رن)، دیسائی (21رن) اور منہدر سنہا (17 رن) بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 34 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 105 رن بنائے۔
بنگال کی جانب سے شہباز احمد کو دو جبکہ آکاش دیپ اور سدیپ چٹرجی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
بنگال کا خواب چکناچور،سوارشٹررنجی ٹرافی کا نیا چمپئین سوراشٹر کو پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے کی بنیاد پر رنجی ٹرافی 20۔2019 کا خطاب پر قبضہ کرنے کا موقع مل گیا جبکہ بنگال کو 13 برسوں بعد ہی خطاب سے محروم ہو نا پڑا۔
جمعہ کو پانچویں اور آخری دن کے کھیل کے اپہلے سیشن میں ہی بنگال کی ٹیم 381 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔
بنگال کا خواب چکناچور،سوارشٹررنجی ٹرافی کا نیا چمپئین بنگال نے تین وکٹ پر 134 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور سدیپ چٹرجی (81)، وکٹ کیپر ردھمان ساہا (64)، انستپ مجمدار (ناٹ آؤٹ 58)، شہباز احمد (16) اور ارو نندی (ناٹ آؤٹ 28) کی اننگز سے دن کے اختتام تک اپنا اسکور 147 اوور میں چھ وکٹ پر 354 رن پہنچا دیا۔
سدیپ نے 47 اور ساہا نے چار رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 101 رن کی اہم شراکت کی۔
بنگال کا خواب چکناچور،سوارشٹررنجی ٹرافی کا نیا چمپئین سدیپ کو دھرمندرسنگھ جڈیجہ نے آؤٹ کیا۔ سدیپ نے 241 گیندوں پر 81 رنز کی میراتھن اننگز میں سات چوکے لگائے۔ سدیپ کا وکٹ 225 کے اسکور پر گرا۔
ساہا کو پریرک مانکڈ نے ٹیم کے 241 کے اسکور پر بولڈ کیا۔ ساہا نے 184 گیندوں پر 64 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شہباز احمد 39 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنانے کے بعد چیتن سكاريا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
بنگال کا چھٹا وکٹ 263 کے اسکور پر گرا۔ اس وقت سوراشٹر کی ٹیم حاوی نظر آنے لگی تھی لیکن مجمدار اور نندی نے ساتویں وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت میں 81 رن جوڑ کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
اسٹمپس کے وقت مجمدار 134 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 63 رن کر آؤٹ ہوئے ۔ نندی 126 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کے سہارے 40 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد میکش کمار اور ایشان پورل جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔
بنگال کی پوری ٹیم 161 اوورز میں 381 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی ۔
سوراشٹر کی جانب سے دھرمندرسنگھ جڈیجہ کو 114 رن پر تین وکٹ، جے دیپ انادکٹ اور مانکڈ نے 45 رن پر دو وکٹ ملے جبکہ سكاريا اور چراغ جانی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل سواشٹر نے اپنی پہلی اننگز میں 425 رن اور دوسری اننگز میں 105 رن بنائے۔