اترپردیش نے آٹھ وکٹ پر 625 رن پر اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد ممبئی نے میچ کے چوتھے دن سات وکٹوں پر 688 رنز بنائے جس میں سرفراز خان نے 391 گیندوں میں 301 رنز کافی نمایاں تھے۔
ممبئی نے دن کی شروعات 5 وکٹ پر 353 سے کی اس وقت سرفراز 132 اور ادتیہ تارے 9 رنز بنا کر کریز پر تھے، تارے نے 97 رنز بناسکے لیکن سرفراز کے ساتھ شھٹے وکت کے لیے 179 رنز کی شاندار شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں میں کھڑا کردیا۔
اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد مین آف دی میچ سرفراز کو شمس ملانی (65) کی عمدہ ساتھ ملا اور ساتویں وکٹ کے لئے 150 رنز کی شراکت داری کی۔
اتر پردیش کی طرف سے انکت راجپوت نے زیادہ سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سیف کو دو کامیابیاں جبکہ واجد علی اور آر کے سنگھ نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔