اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شیکھر دھون آؤٹ، سنجو سیمسن کی ٹیم انڈیا میں واپسی - ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھوں فٹنس مسائل کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ٹی۔ 20 میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ان کی جگہ کیرالہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سنجوسمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

شیکھردھون آؤٹ،سنجوسمسن کی ٹیم انڈیا میں واپسی
شیکھردھون آؤٹ،سنجوسمسن کی ٹیم انڈیا میں واپسی

By

Published : Nov 27, 2019, 4:37 PM IST

بی سی سی آئی نے جاری بیان میں کہاکہ دھون کے پیر میں چوٹ لگی ہے اور ان کو ٹانکے لگے ہیں اور وہ اس سےابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی چوٹ کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔

دھون کی غیرموجودگی میں ممکن ہے کہ بھارت لوکیش راہل کوروہت شرما کے ساتھ اوپنینگ میں اتارے۔

راہل کا کرناٹک کے لیے مشتاق علی میں اچھی کارکردگی رہی ہے اور چھ اننگز میں انہوں نے 145.16 کے اسٹرائک ریٹ سے 225 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف 84 رن کی بڑی اننگز کھیلی تھی۔

شیکھردھون آؤٹ،سنجوسمسن کی ٹیم انڈیا میں واپسی

سنجو نے مشتاق علی میں اپنی ٹیم کیرالہ کی جانب سے چھ میچ کھیلے ہیں لیکن ان کی گھریلو ٹورنامنٹ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی اور وہ ایک ہی نصف سنچری اننگز کھیل سکے ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے وجے ہزارے میں ناٹ آؤٹ 212 رن کی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ذاتی اننگز کھیلی تھی۔ یہ ان کی لسٹ اے کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس کی بدولت انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ چھ دسمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔آئندہ آٹھ دسمبر کو دوسرا جبکہ 11 دسمبر کودونوں ٹیموں کے درمیان تیسراور فیصلہ کن میچ کھیلاجائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم اس طرح ہے
وراٹ کوہلی (کپتان )، روہت شرما،کے ایل راہل،سرئش ائیر،منیش پانڈے،رشبھ پنت،وکٹ کیپر)شیوبھم دوبے،واشنگٹن سندر،رابندرجڈیجہ،یجویندرچاہل،کلدیپ یادو،دیپک چاہر،محمد سمیع ،بھونیشورکماراور سنجوسمسن(وکٹ کیپربلے باز) بھارتی ٹیم کے حصے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details