اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پابندی کا سامنا کر رہے کھلاڑی میچ دیکھنے پہنچے - انٹر نیشنل کرکٹ کونسل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دو برس کی پابندی کا سامنا کر رہے سری لنکا کے عظیم کرکٹر سنتھ جئے سوریہ آج بھارت اور سری لنکا کے مابین جاری میچ کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آئے۔

سنتھ جئے سوریہ

By

Published : Jul 6, 2019, 8:50 PM IST

جئے سوریہ پر آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ کا الزام ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

بھارت بمقابلہ سری لنکا میچ میں جئے سوریہ اسٹیںد میں میچ دیکھتے ہوئے نظر آئے جبکہ ان کے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اروندا ڈی سلوا بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جئے سوریہ کو رواں برس فروری میں آئی سی سی کے قاونین کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں دو برسوں کے لیے کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں شامل ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جبکہ ان پر آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تحقیقات میں تعاون نا کرنے کا الزام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details