سابق بھارتی اسٹار کرکٹرسچن تندولکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ وہ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک تھے اور میں نے ان کی تقریبا تمام فلمیں دیکھی ہیں ، آخری فلم انگریزی میڈیم تھی۔
عرفان خان کے انتقال پر تندولکراورکوہلی کے اظہار تعزیت اداکاری ان کے خون میں رچی بسی تھی اور وہ ہر کردار کو اس قدر آسانی سے نبھاتے تھے کہ حقیقت کا گماں ہوتا تھا ۔
عرفان خان کے انتقال پر تندولکراورکوہلی کے اظہار تعزیت واضح رہے کہ آج صبح ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد عرفان خان انتقال کر گئے۔
سچن نے مزید لکھا کہ مالک ان کی روح کو شانتی دے ۔انہوں نے عرفان خان کے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔
دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کے روز بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عرفان خان کے انتقال پر تندولکراورکوہلی کے اظہار تعزیت کوہلی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عرفان خان کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت رنج ہوا۔ وہ نہایت عمدہ اداکار تھے ان کی اداکاری دل کو چھونے والی ہوتی تھی، مالک ان کی روح کو سلامتی عطا کرے۔
واضح رہے کہ ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آج صبح 53 سالہ عرفان خان کا انتقال ہوگیا۔