اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن تندولکر کا جذباتی مطالبہ - بھارتی کرکٹ ٹیم

سچن تندولکر نے ملک کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی مدیت دانی کے ساتھ شو 'ان اسپورٹ لائٹ' میں اپنی پہلی کار سے جذباتی وابستگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پہلی کار واپس چاہتے ہیں۔

sachin tendulkar
sachin tendulkar

By

Published : Aug 19, 2020, 6:21 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سچن تندولکر کے پاس بی ایم ڈبلیو، فیراری، نسان جی ٹی آر جیسی دنیا کی بہترین کاریں ہیں اور ان کی کاروں سے محبت دنیا سے پوشیدہ نہیں ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پیشہ ور کرکٹر بننے کے بعد اپنے پیسوں سے خریدی ہوئی اپنی پہلی گاڑی کو ابھی تک فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

اس دوران انہوں نے اپیل کی کہ جس نے بھی یہ کار خریدی وہ ان سے رابطہ کرے۔ تندولکر جذباتی وجوہات کی بنا پر اپنی کار واپس چاہتے ہیں۔

عظیم کرکٹر نے سچن تندولکر نے کہا کہ 'میری پہلی چار پہیہ گاڑی ”ماروتی 800” تھی۔ بدقسمتی سے اب میں اس کار کا مالک نہیں ہوں، اگر یہ میرے پاس دوبارہ آئے تو مجھے اچھا لگے گا۔ وہ لوگ جو میری باتیں سن رہے ہیں وہ مجھ سے اس بارے میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

کاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ میرے گھر کے قریب ایک بڑا اوپن ڈرائیو ان مووی ہال تھا جہاں لوگ اپنی کاریں کھڑی کرکے فلمیں دیکھتے تھے۔ اس وقت میں گھنٹوں اپنے بالکنی میں اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا ہوکر ان کاروں کو دیکھتا تھا۔

اپنے آئیڈیل اور سابق کرکٹر سنیل گاؤسکر کے ساتھ اپنی ایک یادگار ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے تندولکر نے کہا کہ 'میں ڈریسنگ روم کے سامنے یہ دیکھنے کے لیے کھڑا تھا کہ کھلاڑی کھیل کے لیے خود کو کس طرح تیار کرتے ہیں۔ اس کے بعد مجھے اپنے ہیرو گاؤسکر نے ڈریسنگ روم میں بلایا۔

سچن بتایا کہ 'مجھے اب بھی یاد ہے کہ وہ(سنیل گاؤسکر) کونے میں آخری سیٹ پر بیٹھے تھے اور جب میں نے رنجی ٹرافی کرکٹ کھیلنا شروع کی تو اتفاق سے میں بھی اسی جگہ بیٹھا تھا۔ یہ ایک حسن اتفاق تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details