افغانستان کے خلاف میچ میں سلامی بلے باز روہت شرما کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد لوکیش راہل بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بلے بازی کی ساری ذمہ داری کپتان وراٹ کوہلی پر آگئی لیکن مڈل آرڈر میں سے کوئی بھی بلے باز کوہلی کا ساتھ نہیں نبھا سکا۔
مڈل آرڈر بلے بازی پر سچن کو تشویش - روہت شرما
عالمی کپ میں ابھی تک غیر مفتوح رہنے والی بھارتی ٹیم کی مڈل آرڈر بلے بازی کی ناکامی پر سابق کرکٹر نے تشویش ظاہر کی۔
سچن تیندولکر
اس معاملے میں سابق کرکٹر ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر نے بھی مڈل آرڈر کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کیدار جادھو اور مہیندر سنگھ دھونی نے بہت ہی سست رفتاری سے رنز بنائے۔
واضح رہے کہ جادھو اور دھونی نے 84 گیندوں میں 57 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔