سچن تندولکرنے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دن کا آغاز ماں کی آشیرواد کے ساتھ کیا اور ماں کی طرف سے دی گئی گنپتی بپا کی بھی تصویر شئیر کر رہا ہوں جو انتہائی قیمتی ہے۔
آج ہی کے دن مہاراشٹر کے ممبئی میں پیدا ہوئے تندولکر نے 16 برس کی کم عمر میں ہی اپنا پہلا بین الاقوامی مقابلہ کھیلا تھا۔ انہوں نے سنہ 1989 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں پہلا مقابلہ کھیلا تھا۔
سچن کی سالگرہ کے موقع پر کئی کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ سابق دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے انداز میں سنہ 2007 اور سنہ 2011 ورلڈ کپ کی تصویر شئیر کرکے سچن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ یہ عظیم شخص بلے بازی کرتے وقت بھارت میں وقت روک سکتا تھا۔ لیکن سب سے بڑی تحریک سچن پاجی کا کیریئر ان دو تصاویر میں شامل ہے۔ خاص طور پر مشکل وقت میں یاد رکھنے کی بہت ضرورت ہے کہ ہر مصیبت کے بعد جیت آتی ہے۔
بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے بھی سچن کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس انسان کو سالگرہ کی مبارک باد۔ جس کے کرکٹ کے تئیں جذبہ نے بہت سے لوگوں کو حوصلہ افزائی کی۔ آپ کا آنے والا کل شاندار ہو پا جی۔