بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی نے کہا کہ 'دھونی کی سبکدوشی ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ان کے جیسا با صلاحیت کھلاڑی ملنا مشکل ہے۔'
دھونی کی سبکدوشی 'ایک عہد کا خاتمہ' : سورو گنگولی - دھونی کی خبریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی سبکدوشی پر ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی اور کرکٹ لیجنڈ سچن تینڈولکر نے اپنے جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ کے لیجنڈ اور بھارت رتن سچن تینڈولکر نے بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی کے یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کے اعلان پر جذباتی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کی شراکت ہمیشہ یاد رہے گی۔'
دھونی کے 15 اگست کو انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد کرکٹرز، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین سی کے کھنہ، سابق اوپنر وریندر سہواگ اور سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان سمیت کئی مایہ ناز کھلاڑیوں نے ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کی شراکت کو سراہا۔