اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روہت کے پاس سچن کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما ایک عالمی کپ سیزن میں سب سے سے زیادہ رنز بنانے سے محض 130 رنز دور ہیں۔

روہت شرما

By

Published : Jul 5, 2019, 5:03 PM IST

ہٹ مین کے نام سے مشہور بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما نے رواں عالمی کپ میں اب تک 8 میچوں میں 544 رنز بنائے ہیں جبکہ بھارت کے ہی سابق بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر نے 16 برسوں قبل سنہ 2003 میں جنوبی افریقہ میں منعقد عالمی کپ میں 11 میچوں میں 61 کے اوسط سے 673 رنز بنائے تھے۔

رواں عالمی کپ میں 5 بلے باز 500 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں جن میں سے چار کھلاڑی ایسی ٹیم سے ہیں جن کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر چکی ہیں۔

روہت شرما عالمی کپ 2019 میں ابھی تک 544 رنز بنا چکے ہیں اور سر فہرست مقام پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 542 رنز، آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 514 رنز، آسٹریلیا کے کپتان ارون فنچ نے 504 رنز اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ 500 رنز بنائے ہیں۔

ایک عالمی کپ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے معاملے میں سچن کے بعد آسٹریلیا کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن کا نمبر آتا ہے جنہوں نے سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز منعقد ہونے والے عالمی کپ میں 11 میچوں میں 73 کے اوسط کے 659 رنز بنائے تھے جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا نام آتا ہے جہنوں نے سنہ 2007 کے عالمی کپ میں 11 میچوں میں 548 رنز بنائے تھے۔

اس فہرست میں روہت شرما چوتھے نمبر آتے ہیں اور ان کا موجودہ فارم دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ سچن کا ریکارڈ بآسانی توڑ سکتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کا ایک لیگ میچ باقی ہے جبکہ وہ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر چکی ہے اس طرح روہت لازمی طور پر دو میچ کھیلیں گے اور اگر بھارتی ٹیم فائنل میں داخلہ حال کرتی ہے تو روہت کے پاس مزید ایک میچ کھیلنے کا موقع ہوگا اور اس سے سچن کے ریکارڈ کو خطرہ لاحق ہے۔

روہت شرما نے رواں عالمی کپ میں 8 میچوں میں چار سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے ایک عالمی کپ سیزن میں چار سنچری بنانے کے معاملے میں سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے، سنگا کارا نے سنہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں چار سنچری بنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details