اردو

urdu

روہت شرما پر ہوں گی نگاہیں، توڑ سکتے ہیں کئی ریکارڈز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما رواں عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہیں جبکہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ان کے سامنے کئی ایسے ریکارڈز ہیں جو وہ توڑ سکتے ہیں۔

By

Published : Jul 9, 2019, 5:11 PM IST

Published : Jul 9, 2019, 5:11 PM IST

روہت شرما

عالمی کپ 2019 میں بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما رواں عالمی کپ میں 8 میچوں میں .4292 کے اوسط سے 647 رنز بنا چکے ہیں اور ایک عالمی کپ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے سے محض 27 نز دور ہیں اور ان کا موجودہ فارم دیکھ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس ریکارڈ کو بآسانی توڑ دیں گے۔

روہت شرما

ایک عالمی کپ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے مایہ ناز بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے نام ہے جنہوں نے سنہ 2003 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں 11 میچوں میں 673 رنز بنائے تھے جسے کوئی بھی بلے باز توڑ نہیں سکا، حالاںکہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن سنہ 2007 کے عالمی کپ میں اس ریکارڈ تک پہنچے تھے لیکن اسے توڑنے میں ناکام رہے۔

سچن تیندولکر

ہیڈن نے سنہ 2007 عالمی کپ میں 11 میچوں میں 659 رنز بنائے تھے۔

میتھیو ہیڈن
جبکہ روہت شرما اس وقت 8 میچوں میں 647 رنز بنا چکے ہیں اور وہ میچ میں 27 واں رن بناتے ہی یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔

اس کے علاوہ روہت کے سامنے ایک اور ریکارڈ ہے جسے وہ توڑ سکتے ہیں وہ ہے عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا۔

روہت شرما

عالمی کپ میں کرئیر میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی بھارت کے سچن تیندولکر کے نام ہے جنہوں نے 6 عالمی کپ کھیلے ہیں اور 45 میچوں میں 6 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ روہت شرما نے محض دو ہی عالمی کپ میں 6 سنچریاں اپنے نام کر لی ہیں جس میں انہوں نے 5 سنچریاں رواں عالمی کپ میں ہی بنائی ہیں جبکہ ایک سنچری انہوں نے سنہ 2015 کے عالمی کپ میں بنائی تھی۔

یہ ریکارڈ بھی روہت شرما نے نشانے پر ہے۔

اس کے علاوہ روہت عالمی کپ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے سے محض 23 رنز دور ہیں اور اگر وہ ایسا کر پاتے ہیں تو عالمی کپ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے 21 ویں اور بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن جائیں گے۔

کمار سنگاکارا

اس سے قبل بھارت کی جانب سے سچن تیندولکر نے عالمی کپ میں 2278 رنز بنائے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے 1029 اور سورو گنگولی نے 1006 رنز بنائے ہیں۔

روہت شرما ایک عالمی کپ سیزن میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے رواں عالمی کپ میں پانچ سنچریاں بنائی ہیں اور ایک عالمی کپ سیزن میں چار سنچری بنانے کا سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details