انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے یوسف پٹھان، نمن اوجھا اور آر ونے کمار شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 مارچ سے 21 مارچ تک کھیلی جانے والی ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں 'انڈیا لیجنڈز ٹیم' کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
سری لنکا لیجنڈز ٹیم میں سنت جے سوریہ، رسیل آرنلڈ اور اپل ترنگا کو شام کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کے کپتان تلک رتنے دلشان ہیں۔ اپل تھرنگا نے دو دن قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا ہے۔
انڈیا لیجنڈز ٹیم اپنا پہلا میچ پانچ مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ سری لنکا لیجنڈز اپنی مہم کی شروعات 7 مارچ کو ونڈیز لیجنڈز کے خلاف کھیلتے ہوئے کریں گے۔
چونکہ ملک میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانا والا کھیل ہے اور کرکٹرز کو آئیڈیل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے اس لیگ کا مقصد سڑکوں پر اپنے رویہ کے تئیں لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کرنا اور تبدیل کرنا ہے۔
گزشتہ روز کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر یوسف پٹھان، نمن اوجھا اور تیز گیندباز ونئے کمار 5 سے 21 مارچ تک شہید ویر میں روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز پروفیشنل مینجمنٹ گروپ (پی ایم جی) کے اشتراک سے مہاراشٹر کے روڈ سیفٹی سیل کی جانب سے شروع کردہ ایک اقدام ہے۔
لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارت کے سابق ٹیسٹ سلامی بلے باز سنیل گواسکر، اس سیریز کے کمشنر جبکہ سچن تیندولکر اس لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔
ایجوکیشن ٹکنالوجی پلیٹ فارم ان اکیڈمی اس لیگ کا ٹائٹل اسپانسر ہے جبکہ ویاکوم 18 براڈ کاسٹ پارٹنر ہے۔
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا لیکن کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ٹورنامنٹ 11 مارچ تک ملتوی کردیا گیا تھا اور صرف چار میچ کھیلے گئے تھے۔
اب بقیہ میچز چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 65 ہزار شائقین کی گنجائش کے حامل نو تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے اور حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں آسکیں گے۔
انڈیا لیجنڈز ٹیم: