اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رشبھ پنت دوسرے یکروزہ میچ سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف راجکوٹ میں ہونے والے دوسرے یکروزہ میچ سے رشبھ پنت باہر ہو گئے ہے اس بات کی اطلاع بی سی سی آئی نے کی جانب سے موصول ہوئی۔

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت
بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت

By

Published : Jan 15, 2020, 9:22 PM IST

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت دوسرے یکروزہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں، پنت کو ممبئی میں کھیلے گئے پہلے یکروزہ میچ میں سر پر باؤنسر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کی طبی جانچ جاری ہے۔

بی سی سی آئی نے اس بات کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 'فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کیمپ کے لئے جائیں گے۔

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت

واضح رہے کہ وانکھیڈے اسٹیدیم میں ہونے والے پہلے یکروزہ میچ میں 44 ویں اوور میں کے دوران پنت کو پیٹ کمنز کی گیند ہیلمیٹ پر لگی تھی جس کے بعد وہ وكٹ كيپنگ کرنے بھی نہیں اترے تھے۔

رشبھ پنت کی جگہ منیش پانڈے فیلڈنگ کے لیے اترے تھے جبکہ ساتھ ہی لوکیش راہل نے وکٹ كيپنگ کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ رشبھ پنت ٹیم کے ساتھ راجکوٹ نہیں جائیں گے تاہم وہ بعد میں ٹیم سے جڑ جائیں گے، اب اس پر واضح نہیں ہے کہ وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں، یا پھر انہیں مزید آرام دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details