اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'رشبھ پنت موجودہ دور کے سہواگ ہیں' - dinesh kartik

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور کمنٹیٹر سنجے مانجریکر نے رشبھ پنت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ سے موازنہ کیا۔

رشبھ پنت

By

Published : May 10, 2019, 3:45 PM IST

سنجے مانجریکر نے ٹویٹ کیا کہ ' رشبھ پنت موجودہ کے ویرو(وریندر سہواگ) ہیں اور اس بلے باز کے ساتھ الگ برتاؤ ہونا چاہیے، وہ جیسے ہیں انہیں ویسے ہی رہنے دینا چاہیے، آپ انہیں ٹیم کے لیے منتخب کریں یا نا کریں ان کے کھیل میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور کمنٹیٹر سنجے مانجریکر

رشبھ پنت نے بدھ کے روز کھیلے گئے الیمینیٹر میچ میں سنرائیزرس حیدرآباد کے خلاف 21 گیندوں میں 49 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہنکنار کیا تھا، ان کی اس اننگ کی بدولت انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

رشبھ پنت کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے لوگ ان کا موازنہ مہندر سنگھ دھونی سے بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں رشبھ پنت مضبوط دعویدار تھے لیکن ان کی جگہ تجربہ کار وکٹ کیپر دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details