اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'رشبھ پنت بھارتی ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں' - border gavaskar trophy

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کا ماننا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھال سکتے ہیں۔

Rishabh Pant
Rishabh Pant

By

Published : Apr 1, 2021, 10:49 PM IST

محمد اظہرالدین نے کہا کہ رشبھ پنت نے گزشتہ کچھ مہینوں میں تمام فارمیٹ بہترین کارکرگی سے خود کو ثابت کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے دعویداروں میں شامل ہوں گے۔

بشکریہ ٹویٹر

رشبھ پنت آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی کپتانی کریں گے۔ شریس ایر کے زخمی ہونے کی وجہ سے پنت کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔

سابق کپتان محمد اظہرالدین نے ٹویٹ کیا کہ 'پچھلے کچھ مہینوں میں رشبھ پنت کا پرفارمنس بہت اچھا رہا ہے، انہوں نے تمام فارمیٹ میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔ اگر سلیکٹرز انہیں مستقبل میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کے دعویداروں میں صف اول میں پاتے ہیں تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ ان کی جارحانہ کرکٹ سے آنے والے وقت میں بھارت کو فائدہ ہوگا۔

پنت نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گاؤسکر ٹرافی کے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ میں 97 رنز اور ناٹ آؤٹ 89 رنز بنا کر ٹیم 1-2 سے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں سنچری بنائی جبکہ یک روزہ سیریز میں بھی رشبھ نے لگاتار میچوں میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details