اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رشبھ پنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑا - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے جانشین کہلانے والے نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف 65 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت سے نا صرف ہمکنار کرایا بلکہ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رشبھ پنت

By

Published : Aug 7, 2019, 7:36 PM IST

رشبھ پنت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 42 گیندوں مین 65 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کا مکمل صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

رشبھ پنت 65 رنز بنانے کے ساتھ ہی بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ مہندر سنگھ دھونی کے نام جنہوں نے سنہ 2017 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز کی اننگ کھیلی تھی جبکہ پنت نے اسی برس اپنے ٹی 20 کریئر کا آغاز کیا تھا۔

پنت کا یہ 18 واں بین الاقوامی ٹی 20 میچ تھا، حالاںکہ انہوں نے پہلے مقابلوں میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن تیسرے میچ میں انہوں نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ دھونی کی غیر موجودگی میں رشبھ پنت کو تینوں فارمیٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے پنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنت نے اچھے شاٹس کھیلے اور ٹیم کو جیت دلائی، وہ گیند کو ہر جانب کھیل رہے تھے اور ٹی 20 میں بہت کم ایسے کھلاڑی ہوتے ہیں جو اس طرح کی بلے بازی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details