اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پونٹنگ کو پنٹر کس نے کہا؟ - گھوڑوں یا کتوں پرشرط لگانے

آسٹریلیا میں لفظ پنٹ کی اصطلاح اس گھوڑوں یا کتوں پرشرط لگانے کے معنی میں مستعمل ہے جن کو ریس میں شامل کیا جاتا ہے۔

ricky ponting said shane warn gave him name punter
پونٹنگ کو پنٹر کس نے کہا؟

By

Published : Jan 28, 2020, 11:58 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:30 AM IST

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ان کے سابق ساتھی لیگ اسپنر شین وارن نے ان کا نام پنٹر رکھا ہے۔

پوٹنگ کا یہ نام پوری کرکٹ کی دنیا میں معروف ہے اور بہت سے کھلاڑی رکی پونٹنگ کو اس نام سے ہی پکارتے ہیں۔

سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹویٹر پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شین وارن نے ہی انھیں اس نام سے مخاطب کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں لفظ پنٹ کی اصطلاح اس گھوڑوں یا کتوں پر شرط لگانا ہوتا ہے جن کو ریس میں شامل کیا جاتا ہے۔

رکی پونٹنگ کا ٹویٹ

پوٹنگ نے آسٹریلیا کو اپنی باصلاحیت قیادت کی بنیاد پر دو مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بنایا اور اس وقت ان کی رہنمائی میں دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل کے آخری سیزن میں طویل عرصے کے بعد پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details