اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا نیا ریکارڈ - جیسن روئے

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے مسلسل 300 سے زائد رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انگلینڈ مسلسل زائداز 300رن بنانے والی پہلی ٹیم

By

Published : Jun 9, 2019, 4:24 PM IST

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے مسلسل 300 سے زائد رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ٹیم نے 386 رنز بنائے جوکہ اس کا ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل ساتواں زائد از 300 ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2007 میں لگاتار 6 مرتبہ 300 پلس رنز اسکور کئے تھے۔
جیسن روئے کو ورلڈ کپ میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے دوسرے انگلش کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوگیا، ان کی جانب سے 153 رنز بنانے سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں اسٹراس نے ہندوستان کے خلاف 158 رنز بنائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details