عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان بی سی سی آئی نے بائیو ببل کا سہارا لیتے ہوئے آئی پی ایل 2021 کا انعقاد کیا ہے، جس کا پہلا میچ چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل 2021 کا پہلا مقابلہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کی ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ٹورنامنٹ محفوظ ماحول میں منعقد ہوگا جبکہ میچ کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
گزشتہ سیزن کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے اور لیگ کے آغاز سے قبل کچھ کھلاڑی اور معاون عملہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں لیکن بی سی سی آئی اس بات سے پُرامید ہے کہ گزشتہ سیزن کی طرح رواں برس بھی ٹورنامنٹ آسانی کے ساتھ منعقد ہوگا۔