اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز کا جیت سے آغاز

آئی پی ایل 2020 کے پہلے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز(162رنز) کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر لیگ کا شاندار آغاز کیا ۔

آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز کو 5 وکٹ سے شکست
آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز کو 5 وکٹ سے شکست

By

Published : Sep 20, 2020, 7:20 AM IST

Updated : Sep 20, 2020, 7:33 AM IST

آئی پی ایل 2020 کے 13 ویں سیزن کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کے پہلے مقابلے میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے سب سے زیادہ سوربھ تیواری نے 31 گیندوں پر 42 رنز بنائے جبکہ ڈی کوک نے 33، پولارڈ نے 18 اور کپتان روہت شرما نے صرف 12 رنز بنائے۔

وہیں چنئی سپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے ہی اوور میں شین واٹسن (4) اور دوسرے اوور میں مرلی وجے (1) پویلین لوٹ گئے۔امباتی رائیڈو 71 رنز، اور فاف ڈو پلیسس 58 ناٹ آؤٹ کی مدد سے ممبئی کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

فاف ڈو پلیسیس اور امباتی رائیڈو نے تیسری وکٹ کے لیے 115 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی اور اسکور کو 121 تک پہنچادیا ۔ اس شراکت نے ممبئی کے منہ سے میچ چھین لیا ۔ رائیڈو نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بولر راہل چاہر کو کیچ دے دیا۔ رائیڈو نے 48 گیندوں پر 71 رن کی اپنی بہترین اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

رویندر جڈیجہ نے دو چوکوں کی مدد سے پانچ گیندوں پر 10 رن بنائے اور کرونال پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سیم کیرن نے آتے ہی چھ گیندوں پر 18 رن بنائے۔ کیرن نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کیرن کی وکٹ 153 کے اسکور پر گری۔ ڈو پلیسیس نے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا ۔

کیرن کی وکٹ گرنے کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی میدان میں اترے۔ لیکن تب تک بازی چنئی کے ہاتھ میں آچکی تھی ۔ ڈو پلیس نے آخری اوور میں ٹرینٹ بولٹ کی پہلی دو گیندوں پر چوکوں کی مدد سے میچ ختم کردیا۔ ڈو پلیس نے 44 گیندوں میں 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز نگیڈی (38 رن پر تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت چنئی سپر کنگز نے بہترین واپسی کرتے ہوئے سابقہ چمپئن ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل -13 کی افتتاحی مقابلے میں ہفتہ کے روز 20 اوور میں نو وکٹ پر 162 رن پر روک دیا۔

چینئی کی طرف سے نگیڈی نے 38 رن پر تین وکٹ، دیپک چاہر نے 32 رن پر دو وکٹ اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 42 رن پر دو وکٹ لیے جبکہ لگ اسپنر پیوش چاولہ اور سیم کرین کو ایک ایک وکٹ ملا۔ چاولہ نے چار اوور میں محض 21 رن دیئے۔

Last Updated : Sep 20, 2020, 7:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details