اشون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاؤنٹی کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی قابلیت ثابت کرتے ہوئے سرے کے چھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں چار سر فہرست بلے بازوں کا وکٹ شامل ہے۔
اشون نے 69 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اشون کی اس بہترین کارکردگی کی بدولت ناٹنگھم شائر نے سرے کو پہلی اننگ میں 240 رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور اپنی پہلی اننگ میں ایک وکٹ کھو کر 33 رنز بنا لئے ہیں۔
اس سے قبل اشون نے سمر سیٹ کے خلاف بھی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اس کے علاوہ ناٹ آؤٹ 41 رنز بھی بنائے تھے۔
واضح رہے کہ روی اشون کافی عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں، انہوں نے 65 ٹیسٹ، 111 یک روزہ اور 46 ٹی 20 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، اور بالترتیب 342، 150 اور 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔